اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کا سامنا امیگریشن نافذ کرنے والے عہدیداروں سے ہوتا ہے تو، آپ کے لیے اپنے حقوق کو جاننا اور اپنے گھر والوں کو تمام ممکنہ نتائج کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔
اپنے حقوق جانیں
وارنٹ طلب کریں: آئین کی چوتھی ترمیم ہر فرد کو بلاجواز تلاشی لیے اور ضبطی حراست سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ ICE کو آپ کے گھر میں داخل ہونے یا آپ کے سامان کی تلاشی لینے کے لیے جج کا دستخط شدہ درست وارنٹ درکار ہوتا ہے۔ جب تک آپ وارنٹ نہ دیکھ لیں، آپ کو دروازہ کھولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر وہ بغیر کسی وارنٹ کے آپ کے گھر آتے ہیں، تو آپ انہیں وہاں سے جانے کے لیے کہہ سکتے ہیں اور انہیں واضح طور پر بتا سکتے ہیں کہ آپ اپنے گھر کی تلاشی لینے کی اجازت نہیں دے رہے۔
خاموش رہنے کا آپ کا حق: اگر آپ ICE ایجنٹس کے سامنے سے چلے جانے کے لیے آزاد نہیں ہیں تو، آئین کی پانچویں ترمیم آپ کو خاموش رہنے اور خود پر الزام نہ لگانے کا حق فراہم کرتی ہے۔ پوچھے جانے پر آپ کو اپنی ذاتی معلومات جیسے کہ جائے پیدائش، امیگریشن کی صورتحال یا مجرمانہ سرگزشت فراہم کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن آپ جھوٹ نہیں بول سکتے یا کوئی جعلی دستاویزات نہیں دے سکتے۔
ہمیشہ کسی وکیل سے مشورہ کریں: آپ کو کسی بھی کاغذ پر دستخط کرنے یا حکام کو کوئی بھی دستاویز حوالے کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ آپ کسی وکیل سے بات نہ کر لیں۔
ICE سے متعلق صورتحال کے لیے پہلے سے تیاری کریں
اگر آپ کا سامنا امیگریشن کے کسی حکام سے ہو تو، اپنے خاندان یا گھر کے افراد کے ساتھ پہلے سے تیاری کر لیں اور اپنے زیر کفالت افراد کے لیے کوئی ہنگامی نگہداشت کا منصوبہ بنائيں۔
یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس آپ کے اہم شناختی دستاویزات کی کاپیاں موجود ہوں اور اصل دستاویزات کو محفوظ جگہ پر محفوظ رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا خاندان جانتا ہو کہ وہ کہاں ہیں اور انہیں ان تک رسائی حاصل ہے۔
ہنگامی رابطے کی معلومات لکھیں اور اسے یاد رکھیں، جیسے کہ آپ کے خاندان کے ممبروں یا وکیل کی، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر میں موجود تمام لوگ بھی ایسا کریں۔
اپنا امیگریشن نمبر (A-نمبر یا ایلین رجسٹریشن نمبر) یاد رکھیں اور اسے اپنے خاندان کے ساتھ اشتراک کریں۔ اگر آپ کو حراست میں لیا جاتا ہے تو، اس سے آپ کے عزیزوں کو آپ کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
اپنے مقامی حکام سے واقف رہیں اور دستخط شدہ DHS پرائیویسی ویور اپنے پاس رکھیں، جو آپ کو بغیر کسی خطرے میں ڈالے حکام کو آپ کی طرف سے کارروائی کرنے کی اجازت دے گا۔
اگر آپ کو امیگریشن کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے کے بعد رہائی سے انکار کیا جاتا ہے تو، امیگریشن جج کے سامنے بانڈ سماعت کے لیے پوچھیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے
آپ کو جو کچھ بھی یاد ہے اسے لکھ لیں، جن میں بیج نمبر اور پیٹرول گاڑی نمبر، وہ افسران کس ایجنسی سے تھے اور گواہان کے لیے رابطہ کی معلومات شامل ہیں۔
اگر آپ زخمی ہیں تو، فوری طور پر طبی توجہ حاصل کریں اور اپنے زخموں کو نوٹ کریں۔
ایجنسی کے اندرونی امور کے شعبے یا سویلین کمپلینٹ بورڈ میں تحریری شکایت درج کرائیں۔
مفت یا کم لاگت والے قانونی وسائل
نیویارک سٹی آفس آف سول جسٹس اور میئرز آفس آف امیگرنٹ افیئرز (MOIA) مقامی غیر منافع بخش قانونی تنظیموں کے ذریعے مختلف مفت امیگریشن کی قانونی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ 311 پر ”ایکشن NYC“ کہیں، MOIA امیگریشن لیگل سپورٹ ہاٹ لائن کو 800-354-0365 پر پیر تا جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک کال کریں یا MOIA کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
امریکی محکمہ انصاف اپنی ویب سائٹ پر بلامعاوضہ قانونی خدمات فراہم کرنے والوں کی ایک فہرست فراہم کرتا ہے۔
امیگریشن ایڈووکیٹس نیٹ ورک نیشنل امیگریشن لیگل سروسز کی ڈائریکٹری برقرار رکھتا ہے، جس میں نیویارک کے رہائشیوں کے لیے مخصوص وسائل شامل ہیں۔